ابنا: دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ان دونوں دہشتگردوں کو شہر حمص ميں گرفتار کيا گيا - انہوں نے شام کے سرکاري ٹي وي سے نشر ہونے والے اپنے اعترافي بيان ميں کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کو نقصان پہنچانے اور عوام ميں خوف و ہراس پھيلانے کے لئے دہشتگردانہ کاروائياں انجام دي ہيں -
انہوں نے لبنان سے شام ميں اسلحہ منتقل کرنے کا بھي اعتراف کيا ہے - ان دہشتگردوں نے يہ بھي اعتراف کيا ہے کہ شام ميں بدامني اور دہشتگردي پھيلانے کے لئے امريکا اور چند عرب حکومتوں نے انہيں پيسے ديئے تھے. .......
/169